7 مارچ، 2017، 6:20 PM

مشہد مقدس میں عالم اسلام کے شہداء کی بین الاقوامی کانگریس کل منعقد ہوگی

مشہد مقدس میں عالم اسلام کے شہداء کی بین الاقوامی کانگریس کل منعقد ہوگی

مشہد مقدس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگی میں عالم اسلام کے شہداء کی بین الاقوامی کانگریس کل بروز بدھ منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق مشہد مقدس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگی میں عالم اسلام کے شہداء کی بین الاقوامی کانگریس کل بروز بدھ منعقد ہوئی۔

مہر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں عابدین عابدی مقدم نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کے سابق سکریٹری جنرل شہید سید عباس موسوی، اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ شہید شیخ راغب حرب کے اہلخانہ کل مشہد پہنچ گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عالم اسلام کے شہداء کی بین الاقوامی کانگریس میں عراق،افغانستان، شام، لبنان ، پاکستان، فلسطین ، بوسنیا اوریمن کے شہداء کے اہلخانہ میں سے300 افراد شرکت کریں گے۔

صوبہ خراسان رضوی کے شہداء فاؤنڈیشن کے سربراہ نے کہا کہ اس کانگریس میں صدر حسن روحانی اور ایرانی شہداء کے اہلخانہ بھی شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ ممالک کے شہداء کے اہلخانہ مشہد مقدس پہنچ گئے ہیں۔

News ID 1870915

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha